Headlines
Loading...
حلیئہ مصطفی ﷺ / عمران رضا عطاری مـدنـی بنارسی

حلیئہ مصطفی ﷺ / عمران رضا عطاری مـدنـی بنارسی



نام رسالہ :"حلیۂ مصطفیٰ ﷺ

 *مؤلف :* مولانا عمران رضا عطاری مدنی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 *مـوضـوع :* اللہ پاک نے جس طرح دیگر اوصاف میں نبی اکرم ﷺ کو بے مثل و بے مثال پیدا فرمایا ہے، اسی طرح حضور اکرم ﷺ  کو حسن و جمال میں بھی بے مثال پیدا فرمایا، حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آج تک اور تاقیامت نہ کوئی حضور ﷺ کی طرح خوبصورت پیدا ہوا اور نہ ہوگا۔

• امام شہاب الدین قسطلانی رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْهِ فرماتے ہیں: 

کامل ایمان یہ ہے کہ بندہ اس پر یقین رکھے کہ جس طرح اللہ پاک نے حضور اکرم ﷺ کو پیدا فرمایا اس طرح مخلوق میں نہ پہلے کوئی ظاہر ہوا نہ بعد میں ۔

 • امام قرطبی رحمة الله تعالى عَلَيْہ فرماتے ہیں: ہمارے لیے حضور ﷺ  کا مکمل حسن و جمال ظاہر نہیں کیا گیا کیوں کہ ہماری آنکھوں میں اتنی طاقت نہیں کہ آپ و دیکھ سکیں۔

(المواهب اللدنية بالمنح المحمدية، ج:2 ، ص: 5) 

زیر نظر رسالے "حلیۂ مصطفیٰ ﷺ" میں نبی اکرم ﷺ کے حسن و جمال کو تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے، جگہ بجگہ عبارت کو مزید خوبصورت کرنے کے لیے امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار کو شامل کیا گیا ہے۔ ساتھ میں کئی مقامات پر نبی اکرم ﷺ اعضاے شریفہ کی برکات کو ذکر کیا ہے۔ 

اس کتاب پر خلیفہ محدث کبیر مفتی احسن کمال قادری (استاذ : جامعہ حمیدیہ ، بنارس) اور مولانا سید ثاقب رضا مصباحی (استاذ : جامعۃ المدینہ ، بنارس) کی تقریظ بھی موجود ہے۔ 

اپنے اندر نبی اکرم ﷺ کی محبت کو مزید بڑھانے کے لیے خود بھی اس رسالے کا مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیں۔ 

• کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں ! 👇

Siraat Publication

+91 99271 87748

0 Comments:

MADANI DUNIYA ISLAMIC WRITE