Headlines
Loading...
حضرت امام جعفر صادق / عمران رضا عطاری مـدنـی بنارسی

حضرت امام جعفر صادق / عمران رضا عطاری مـدنـی بنارسی



 نام و نسب :

امام ابو عبد اللہ جعفر صادق بن ابو جعفر محمد بن علي بن حسين بن علی بن ابو طالب الهاشمي العلوي الحسيني المدني رحمۃ اللہ علیہ۔

امام جعفر صادق رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی والدہ محترمہ کا نام حضرت سیدتنا اُمِّ فَرْوَہ ہے جو کہ امیرُالمؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پوتی ہیں ۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ والدہ کی طرف سے ’’صدیقی‘‘ اور والد کی طرف سے ’’علوی وفاطمی‘‘ ہیں۔

امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت سن 80 ہجری میں ہوئی، آپ نے حضرت سہل بن سعد اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زیارت فرمائی ہے۔

اساتذہ : 

قاسم بن محمد، عروہ بن زبیر، عطاء، نافع مولی ابن عمر، محمد بن مسلم زہری، محمد بن مکندر، عبید اللہ بن ابو رافع رضوان اللہ علیہم اجمعین۔  

تلامذہ : 

امام اعظم ابو حنیفہ ، ابن جریج، شعبہ، سفیان بن عیینہ، ثفیان ثوری، سلیمان بن بلال، یحیی بن سعید قطان، ابان بن تغلب، عبد الملک بن عبد العزیز، مالک بن انس، محمد بن ثابت بنانی رحمھم اللہ تعالیٰ۔ 


فضل و کمال 

• امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : 

میں نے امام جعفر صادق جیسے فقیہ نہیں دیکھا۔ 

• حضرتِ سیِّدُنا عَمْرو بن مِقدام رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں : میں جب بھی حضرتِ سیِّدُنا امام جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھتا ہوں تو جان لیتا ہوں کہ یہ انبیاے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی اولاد میں سے ہیں۔

• مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُناامام جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ لوگوں کو اس قدرکھلاتے کہ اہْلِ خانہ کے لیے بھی کچھ باقی نہ رہتا۔ 


درود کی فضیلت: 

امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : 

جو محمد ﷺ اور آپ کی آل پر سو مرتبہ درود پڑھے اللہ پاک اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا۔ 

وفات : 

امام جعفر صادق علیہ الرحمہ کی وفات 148ھ میں ہوئی۔ 

ماخذ :

• تاريخ الإسلام، ج:9، ص:55، ط: المكتبة التوفيقية. 

• تهذيب الكمال في أسماء الرجال، ج:74، 84.

• فیضان امام جعفر صادق ، ط: مکتبۃ المدینہ.

0 Comments:

MADANI DUNIYA ISLAMIC WRITE