*ماشاءاللہ کی ترکیب*
ما:اسم موصول مبتدا
شاءاللہ:شاء فعل،اسم جلالت فاعل
فعل و فاعل مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ۔۔
مبتدا کی خبر کان محذوف ہے
کان:فعل ماضی ھو ضمیر فاعل
فعل و فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر خبر
مبتدا و خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
یا
کائنٌ خبر محذوف ہے
کائنٌ:اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل
اسم فاعل فاعل سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر
مبتدا و خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
_____________________
ماشاءاللہ کی دوسری ترکیب
ما:اسم موصول خبر
شاءاللہ:شاء فعل،اسم جلالت فاعل
فعل و فاعل مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ۔۔
مبتدا محذوف ہے اور وہ ہے ھٰذا
مبتدا و خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
نوٹ:ما کے موصولہ ہونے کی صورت میں عائد محذوف ہے
اصل میں یوں تھا ماشاءہ اللہ کان او کائن
________________________
ماشاءاللہ کی تیسری ترکیب
ما اسم شرط مفعول بہ مقدم
شاءاللہ: شاء فعل اسم جلالت فاعل۔
فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ مقدم سے ملکر جملہ فعلیہ کر شرط
جزا محذوف کی
اور وہ ہے کان
کان:کان فعل ھو ضمیر فاعل
فعل اپنے فاعل سے ملکر
جملہ فعلیہ ہوکر جزا۔۔۔
شرط و جزا ملکر جملہ شرطیہ
0 Comments: