لفظ اِدْغَام درست ہے یا اِدِّغَام؟
جواب: جی دونوں طرح درست ہے اگر اِدْغَام ہو تو باب اِفْعال سے ہوگا اور اگر اِدِّغَام ہو تو باب افتعال سے ہوگا اصل میں اِدْتِغَام تھا باب افتعال کا فا کلمہ دال تھا، تائے افتعال کو وجوبًا دال سے بدل کر دال کا دال میں وجوبًا ادغام کر دیا گیا۔۔۔
کوفی حضرات کی عبارات میں یہ باب اِفْعَال سے جبکہ بصری حضرات کی عبارات میں یہ باب اِفتعال سے مستعمل ملتا ہے۔۔۔
دونوں ہی صورتوں میں معنی ایک ہی ہوتا ہے ایک حرف کا دوسرے حرف میں ادغام کرنا۔۔۔
(مأخوذ أز شرح تصریف العزی للتفتازانى ص ١٤٣)
0 Comments: