رسالہ: مصنف بننے کی قیمت کا مختصر تعارف
شیخ الحدیث والتفسیر ، مفسر قرآن ،استاذ الاساتذہ، نمونۂ اسلاف، رئیس دار الافتاء اہلسنت (دعوتِ اسلامی)حضرت علامہ و مولانا مفتی قاسم قادری عطاری دام ظلہ علینا اپنے علم و فضل،زھدو ورٰی اور تقویٰ طہارت کی بنیاد پر لاکھوں افراد کے لیےمشعل راہ ہیں،آپ ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں،
تحریر ہو یا تقریر تدریس ہو یا تصنیف ہر محاذ پر آپ بے مثال ہیں، آپ دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیر "صراط الجنان" عصر حاضر میں سب سے ذیادہ مقبول و معروف تفسیرِ قرآن ہے مالک لم یزل نے آپ کو جن خصوصیات سے نوازا ہے ان کی فہرست بہت طویل ہے، آپ دامت برکاتہم العالیہ کی تحریرات و تصنیفات کے علاوہ آپ کے ملفوظات بھی عوام و خاص میں گراں قدر مقام رکھتے ہیں، آپ کے ملفوظات علمی، فکری، فقہی،اور حدیثی فوائد کے ساتھ ساتھ، معاشرتی مسائل اور تجربات کا مجموعہ ہیں انہیں ملفوظات عالیہ کی ایک کڑی کتاب" مصنف بننے کی قیمت ادا کیجئے" بھی ہے ۔
کتاب: مصنف بننے کی قیمت " کا پس منظر
حال ہی میں مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا مدنی چینل پر ایک سلسلہ آرہا ہے"کامیابی کی قیمت ادا کیجیے" اس کے تیسرے سلسلے میں مفتی قاسم صاحب عطاری دامت برکاتھم العالیہ نے اس موضوع "مصنف بننے کی کیا قیمت ہو سکتی ہے؟" بڑی نفیس گفتگو فرمائ دوران گفتگو آپ نے چند اہم امور پر تبادلہ خیال فرمایا مثلا
1۔ کون چھوٹا مصنف کون بڑا
2۔ کس علاقے اور زمانے میں زیادہ کتابیں لکھی گئیں
3۔ مصنف بننے کے لیے کیا کریں ؟
4۔ کتاب کی شہرت کے اسباب کیا ہے؟
اور اس کے علاوہ مزید بہت قیمتی ملفوظات ارشاد فرمائیں، جو احباب قرطاس و قلم کے لیے انتہائی مفید تھے۔
اختتامیہ
لائق صد مبارک باد اور قابل دادو تحسین ہیں *"رفیق محترم مولانا عمران مدنی صاحب"* جنہوں نے اس علمی ورثے کی حفاظت اور افادۂ عام کے لیے انتہائی محنت اور جد وجہد کے ساتھ ان ملفوظات کو ترتیب دیکر ایک حسین کارنامہ انجام دیا اللہ ربّ العزت اس کاوش کو اپنی بارگاہِ عالیہ میں قبول فرمائے اور اس کتاب کو مقبول خاص و عام بناے ! آمین
• یہ رسالہ مجلس تصنیف و تالیف کے تحت منظر عام پر آچکا ہے حاصل کرکے مطالعہ فرمائیں !
✍️ سلیم رضا مدنی
9اگست/ 2024 بروز جمعہ
0 Comments: