Headlines
Loading...
اسلاف کرام کو بُرا کہنے والے

اسلاف کرام کو بُرا کہنے والے

اسلاف کرام کو بُرا کہنے والے ✍🏻 عمران رضا عطاری مدنی*  تخصص فی الحدیث 📍مرکزی جامعۃ المدینہ ناگپور

*اسلاف کرام کو بُرا کہنے والے* 
حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ نے لوگوں کے مجمع ارشاد فرمایا کہ : دَعُوا حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ ثَابِتٍ فَإِنَّهُ كَانَ يَسُبُّ السَّلَفَ  . 
عمرو بن ثابت کی حدیث کو چھوڑ دو ! کیوں کہ وہ سلفِ کرام (گزرے ہوئے بزرگانِ دین) کو گالی دیتا (برا کہتا) تھا ۔
 (صحیح مسلم، ج:1، ص:528، المطبوع مع الشرح للنووی ، دار المنھاج)

 *معزز قارئین !* آج کل شوشل میڈیا پر بیسیوں گند پھیلانے والے افراد موجود ہیں جو مولانا مفتی ڈاکٹر بنکر ، بلکہ اب تو یونیورسٹی اور کالج کے لوندے دین سکھانے کے نام پر فتنوں کا بزار گرم کرکے لوگوں کے عقائد پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ، کبھی غوث اعظم پر طعن ، کبھی خواجہ غریب نواز پر انگش نمائی، کبھی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنا ، کبھی کرامات اولیا پر عقلی گھوڑے دوڑاتے نظر آتے ہیں ، ہمیں ایسے لوگوں سے اجتناب کرنا چاہیے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارا ایمان اُچک لیا جائے اور ہمیں کان و کان خبر تک نہ ہو۔ 

حضرت محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا : 
یہ علم دین ہے تم یہ دیکھو کہ اپنا دین کس سے لے رہے ہو۔ 
 (صحیح مسلم، ج:1، ص:515، المطبوع مع الشرح للنووی ، دار المنھاج)

ہمارے درمیان کئی ایسے بھولے بھالے لوگ ہیں جن کے عقائد صحیح تھے مگر مزرا جھلمی ، غامدی ، رافضی جیسے لوگوں کو سننا کیا شروع کیا تو ان کے ایمان کے لالے پڑ گئے ۔ 
لہذا علم سیکھنے سے قبل دیکھ لیں کہ یہ بندہ کون ہے ، اس کے نظریات 1400 سال پرانے ہیں یا نئے گھڑے ہوئے ؟ ۔۔۔ 
30 سیکنڈ کی ویڈیو آپ کا ایمان برباد کرسکتی ہے لہذا غور کرلیں ورنہ مرنے کے بعد پچھتاوے سے فائدہ نہ ہوگا 

اللہ پاک ہمارے ایمان کی حفاظت کرے ۔

 *✍🏻 عمران رضا عطاری مدنی* 
تخصص فی الحدیث
📍مرکزی جامعۃ المدینہ ناگپور

0 Comments:

MADANI DUNIYA ISLAMIC WRITE