کتاب مصنفین صحاحِ ستہ اور کتب ستہ
آسان اور سہل انداز میں صحاح ستہ کے مصنفین کی سیرت، ان کی دیگر کتب کے نام، مشہور اساتذہ و تلامذہ کا ذکر خیر ، ساتھ میں صحاح ستہ کا اسلوب و منہج ، شروحات و حواشی کے نام اور بہت کچھ
پیش لفظ : جس میں خاص کتب کے منہج و اسلوب جاننے کے فوائد اور روایت حدیث کے فضائل کا مختصر بیان ہے
کتاب کے شروع میں شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی شفیق الرحمن مصباحی [نگران مجلس تعلیمی امور انڈیا] کے دعائیہ کلمات بھی مسطور ہیں
- سیرتِ امام بخاری اور صحیح بخاری کا منہج و اسلوب
- صحیح بخاری کی شروحات و حواشی
- سیرتِ امام مسلم اور صحیح مسلم کا منہج و اسلوب
- صحیح مسلم کی شروحات و حواشی
- سیرتِ امام ابو داؤد اور سنن ابی داؤد کا منہج و اسلوب
- سنن ابی داؤد کی شروحات و حواشی
- سیرتِ امام ترمذی اور سنن ترمذی کا منہج و اسلوب
- سنن ترمذی کی شروحات و حواشی
- سیرتِ امام نسائی اور سنن نسائی کا منہج و اسلوب
- سنن نسائی کی شروحات و حواشی
- سیرتِ امام ابن ماجہ اور سنن ابن ماجہ کا منہج و اسلوب
- سنن ابن ماجہ کی شروحات و حواشی
کتاب کے آخر میں دو گراں قدر مضمامین بھی شامل ہیں :
کیا صحیح احادیث صرف صحیحین یا صحاح ستہ میں منحصر ہیں؟
یہ مضمون دس صفحات میں اقوال ائمہ کی روشنی میں، آسان اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں حدیث صحیح کی تعریف ، شرائط ، پھر شیخین کی خود اپنی کتاب صحیح بخاری و مسلم میں عدم استیعاب کی صراحت، دیگر ائمہ کے اقوال ، صحیح احادیث کی اقسام ، احادیث صحیحہ پر کچھ کتب، امام اہل سنت رحمۃ اللہ علیہ کا قول وغیرہ ۔
- محدثین کے قول "لا یصح" کا صحیح معنیٰ و مفہوم
یہ مضمون چھ صفحات پر مشتمل ہے، جس میں حدیث صحیح کی تعریف، اس کے مراتب، لا یصح کا درست معنیٰ ، شواہد میں اقوال محدثین، پھر آخر میں ایک عقلی دلیل بھی مذکور ہے۔
خود بھی حاصل کرکے مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی پیش کریں !
ممکن ہو تو مدارس کی لائبریری کا حصہ بنائیں
مرتب : عمران رضا عطاری مدنی
شعبہ اختصاص فی الحدیث سال دوم
📍مرکزی جامعۃ المدینہ ناگپور (انڈیا)
0 Comments: