سوشل میڈیا اس کے اس دور میں جب لوگ علماء سے مسائل کم اور گوگل سے زیادہ پوچھتے ہیں، اور سرچ کرنے پر اکثر بد مذہبوں کی ویب سائٹ کے سرچ رزلٹ آتے ہیں یا پھر ایسی ویب سائٹ کے کہ جن کی تحریروں کا کوئی بھروسہ نہیں۔ الا ماشاء اللہ۔ پھر لوگ ان پر عمل پیرا ہوکر غلطی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ایسے نازک دور میں علمائے اہل سنت کی تحریروں اور مستند معلومات اور موضوعات کو عام کرنے اور انھیں گوگل سرچ میں لانے کا عزم رکھنے والی ایک عظیم الشان ویب سائٹ کا نام مدنی دنیا ہے۔
اس میں کیا خاص بات ہے؟
خاص بات یہ ہے کہ اس ویب سائٹ پر تمام تحریریں اور مضمون تحقیق و تنقیح کے بعد ہی اپلوڈ کیے جاتے ہیں اور تمام تحریریں مسلک اعلی حضرت کے مطابق ہیں۔ صرف تحریریں نہیں بلکہ درست تحریروں اور مقالوں کا گلدستہ پیش کرنا اس کا ہدف ہے۔
دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس پر حسب ضرورت و موقع مقالاجات پیش کیے جاتے ہیں۔ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر کوشش کی جاتی ہے کہ آپ کو وقت کی ضرورت کے مطابق مقالاجات پہنچائے جائیں۔
تیسری خاص بات یہ ہے کہ اس کی خوب صورتی اور ڈیزائن ہے۔ بڑی محنت سے مقالاجات کی فارمیٹنگ کی جاتی ہے تاکہ قارئین کو پڑھنے میں دشواری اور اکتاہٹ نہ ہو۔
آپ تعاون کیسے کرسکتے ہیں؟
آپ کا سب سے بڑا تعاون یہ ہے کہ جیسے ہی ویب سائٹ سے نوٹیفکیشن یا واٹس ایپ گروپ میں لنک آپ تک پہنچے اسے اوپن کرکے ایک بار ضرور پڑھ لیں۔ اگر آپ اہل علم ہیں تو شئیر کردیں تاکہ آپ کے وہ متعلقین و احباب پڑھ سکیں جنھیں اس بارے میں معلومات نہیں ہے۔
وقتاً فوقتاً ویب سائٹ پر پہلے سے موجود تحریروں کو حسب موقع و ضرورت انکی لنک شئیر کرتے رہا کریں۔
تعاون یوں بھی ہوسکتا ہے
اگر آپ کو مضمون نگاری ، مقالہ نگاری، اور تصنیف سے دل چسپی ہے اور کتب و رسائل کے مطالعے کا شوق ہے تو آپ ہمیں معتبر کتب و رسائل سے مضمون منتخب کرکے دے سکتے ہیں۔ مدنی دنیا ٹیم باہم مشورہ کرکے ان تحریروں کو ویب سائٹ کے حوالے کر دے گی۔
ہمیں مضمون کی ٹائپنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ مدنی دنیا کے دیے گئے فارمیٹ کے مطابق ہمیں ہمارے منتخب مضمون ٹائپ کرکے دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ہم سے ہمارے میل پر رابطہ کرسکتے ہیں۔